کراچی(امت نیوز)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کل ہونے والا اجلاس اچانک ملتوی کردیا ۔ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
ترجمان ایم کیوایم نےاجلاس ملتوی کرنے کی وجہ ظاہر نہیں کی
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کل پی آئی بی گراؤنڈ میں جنرل ورکرز اجلاس بُلانے کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اپنے اراکین قومی اسمبلی سے استعفے طلب کر لیے ہیں،2 وفاقی وزراء، ایک معاون خصوصی صادق افتخار نے استعفے رابطہ کمیٹی کوجمع کروادیے۔
رابطہ کمیٹی نے بہادرآباد مرکز پر جاری اجلاس میں اپنے ارکان قومی اسمبلی سے استعفے طلب کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے وفاقی کابینہ اور حکومت سے علیحدگی کے آپشنز پر غور شروع کردیا۔