اسلام آباد( اُمت نیوز) مردم شماری کی ڈیوٹی میں مصروف اساتذہ نویں و دسویں جماعت کے طلبہ پر توجہ کم دینے لگے۔جس سے ان کے امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق اساتذہ کی مردم شماری کے حوالے سے ڈیوٹی کا آغاز یکم فروری سے شروع ہوگا۔اس سلسلے میں اساتذہ ٹریننگ کر رہے ہیں
جس سے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
اساتذ ہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی بچوں کا تعلیمی سال بہت شارٹ ہوگیا ہے
مردم شماری میں ڈیوٹیز لگنے سے طلباء کی پڑھائی کا مزید نقصان ہوگا،ایسے بےروزگار نوجوان جن کے پاس گریجویٹس کی ڈگری ہے ۔ مردم شماری میںان کی ڈیوٹی لگائی جائیں
خواتین اساتذہ کی مردم شماری کی ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا جائے ۔