محمد رضوان BPL میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ
قومی ٹیم کے باقی کھلاڑی بھی کل دوپہر کے وقت اپنے اپنے شہروں کو چلے جائیں گے
January 14, 2023 · اسپورٹس
فائل فوٹو
کراچی ( اُمت نیوز) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر اوربیٹسمین محمد رضوان بنگلادیش میں جاری لیگ میں شریک ہونے کیلئے کراچی سے ڈھاکہ کیلئے روانہ ہو گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز ختم ہوتے ہی وکٹ کیپر بیٹسمین کرکٹ اسٹیڈیم سے ایئر پورٹ روانہ ہو گئے ۔جبکہ باقی قومی ٹیم کے باقی کھلاڑی بھی کل دوپہر کے وقت اپنے اپنے شہروں کو چلے جائیں گے
واضح رہے کہ بنگلادیش پریمیئر لیگ سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی دستبردار ہوگئے ہیں۔