سعودی عرب میں دھڑ جڑے دوعراقی بچوں کا کامیاب آپریشن

سعودی (اُمت نیوز)کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی کے کنگ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال برائے چلڈرن میںدو عراقی بچوں کاکامیا ب آپریشن کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں بچے جسمانی طور پر ایک دوسرے کیساتھ جڑے ہوئے تھے ۔27ماہر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے ٹیم نے اس آپریشن میںحصہ لیا
آپریشن کامیا ب ہونے کے بعد بچوں کے والد کی آنکھوں سے خوشی کے مارے آنسوں جاری ہوگئے اور روتے ہوئے سجدے میں گر پڑا۔
واضح رہے کہ کمسن بچوں کا آپریشن خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔
دونوں بچوں کو آپریشن کے بعد انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔