کراچی (اُمت نیوز) کراچی پولیس ضلع شرقی میں بلدیاتی انتخابات کی سکیورٹی بارے فلیگ مارچ کیا گیاہے۔فلیگ ما رچ میں تمام تھانوں کی پولیس ،افسران اور نفری نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نفری کو SSP ایسٹ سید عبدالرحیم شیرازی کی قیادت میں جناح گراؤنڈ میں لائن اپ کیا گیا
SP جمشید کوارٹر اور SP گلشن اقبال سمیت تمام تھانوں کی پولیس موبائل اور عملہ فلیگ مارچ پر روانہ ہوا۔
فلیگ مارچ نمائش چورنگی سگنل سے شروع ہو کر شاہراہ فیصل سمیت مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا ال آصف اسکوائر پر اختتام پذیر ہوا۔
پولیس موبائلوں سے ہوٹر بھی بجتے رہے ،SSP ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو پولیس سکیورٹی اور تحفظ کا احساس دلانے کیلئے فلیگ مارچ کیا گیا۔