کراچی(اسٹاف رپورٹر)سائٹ اے کے علاقے میں حبیب بینک چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار نوجوان کو تیزرفتارگاڑی نے کچل دیا ،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو عباسی شہیداسپتال پہنچایا ،جہاں متوفی کی شناخت عثمان غنی ولد عبدالمجید کے نام سے کی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی بلدیہ ٹاؤن کارہائشی بتایا جاتا ہے، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی اور حادثے کے ذمہ دار ڈرائیورکی تلاش شروع کردی ہے۔
|