کراچی: سندھ حکومت نے کل ہونے والے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں کل 15 جنوری کو کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔
سندھ حکومت کے خط میں کہا گیا ہےکہ سکیورٹی کے مسائل کا سامنا ہے اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوسکتاہے لہٰذا سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے تک بلدیاتی الیکشن ملتوی کیے جائیں۔