تہران : ایران کے سابق نائب وزیردفاع کو پھانسی دیدی گئی.تفصیلات کے مطابق۔ سابق نائب ایرانی وزیر دفاع علی رضا اکبری کو برطانیہ کے لیے جاسوسی کے الزام پر پھانسی دے دی گئی۔
ایرانی عدلیہ کے مطابق علی رضا اکبری کو بدعنوانی اور جاسوسی کے ذریعے ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے جرم میں آج سزائے موت دی گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق علی رضا اکبری کو بدھ کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق علی رضا اکبری پر جوہری سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل میں کردار ادا کرنے کا الزام بھی عائد تھا۔ دہری شہریت رکھنے والے سابق نائب وزیر دفاع کو 2019ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔
دوسری جانب برطانیہ نے علی رضا اکبری کی سزائے موت کو سیاسی محرک قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔