اسلام آباد: سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا اجلاس جاری۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے ہیڈ کوارٹر میں چیف الیکش کمشنر کی سربراہی میں اہم اجلاس جاری ہے جس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہیں۔
اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید بھی شریک ہیں جب کہ کراچی سے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ حکومت کے لکھے گئے خط پر غور کیا جارہا ہے اور کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے موقع پر سکیورٹی خدشات کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔