بلدیاتی انتخابات وقت پر ہوں گے،عمر حمید خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ہمیشہ بلدیاتی الیکشن میں رکاوٹ بنتی ہے۔جو انہوں نے کرنا ہے کرلیں ہم اپنا اختیار استعمال کریں گے۔ بلدیاتی انتخابات وقت پر ہوں گے،الیکشن کمیشن اپنا آئینی حق استعمال کر رہا ہے، لوگ بلاخوف و خطر پولنگ کے لیے جائیں۔ اگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابات کو زور زبردستی روکنے کی بات کی گئی ہے تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمر حمید خان نے کہا کہ  جب صوبائی حکومت ہمیں کچھ لکھتی ہے تو ہم اسکا جائزہ لیتے ہیں، سندھ حکومت کی ہر درخواست کو دیکھا ہے۔عمر حمید خان نے کہا کہ جو انہوں نے کرنا ہے کرلیں ہم اپنا اختیار استعمال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم نے ہمیشہ مفاد عامہ کو مقدم رکھا ہے۔انہوںنے کہا کہ سارے پولنگ اسٹیشنز پر سامان پہنچ جائے گا، ہمیں پولیس کی پوری معاونت حاصل ہے۔انہوںنے کہا کہ امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ہم نے ہمیشہ مفاد عامہ کو  مقدم رکھا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات ہیں۔ایف سی اہلکار بھی تعینات کیے جارہے ہیں۔500 پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز کی تعیناتی بھی کی جارہی ہے۔حکومت اور تمام اداروں کو فول پروف انتظامات کا بول دیا ہے۔الیکشن کمیشن کی معاونت کے لیے تمام ادارے موجود ہیں۔پرامن پولنگ کے لیے حکومت اور سیکورٹی ادارے اپنی ذمے داری پوری کرینگے۔الیکشن کمیشن قومی فریضے کو سنجیدہ لیتا ہے۔ووٹرز بلا خوف و خطر الیکشن کے لیے نکلیں۔انہوںنے کہا کہ اگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابات کو زور زبردستی روکنے کی بات کی گئی ہے تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ہم سندھ گورنمنٹ اور تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں عوام کو ووٹ کاسٹ کرنے کا  موقع دیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ جو گورنر سندھ نے کرنا ہے وہ کریں جو ہمیں کرنا تھا ہم نے کر دیا۔پنجاب اسمبلی کی صورت حال کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے عمرحمید خان نے کہا کہ اگر پنجاب میں حکومت اور اپوزیشن نگراں وزیر اعلی کی تقرری میں ناکام رہے تو آئین میں گنجائش ہے کہ یہ فریضہ الیکشن کمیشن انجام دے۔اس موقع پر اعجازانور چوہان نے کہا کہ  500 کے قریب پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز کی تعیناتی ہوگی، تمام ووٹرز سے کہتا ہوں کل ووٹ کیلئے نکلیں۔اعجاز انور نے کہا کہ حکومت سندھ کی درخواست کا جائزہ لیا گیا الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا کہ الیکشن شیڈول کے مطابق ہوں گے، ہم الیکشن کمیشن کے احکامات کے پابند ہیں اس الیکشن کے طریقے کو فول پروف بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔انشااللہ وقت پر الیکشن ہونگے