لاہور(امت نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کو پنجاب میں الیکشن کی تیاری کی ہدایت کردی
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وزیرداخلہ رانا ثنااللہ اور معاون خصوصی عطااللہ تارڑ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی
ذرائع کے مطابق اجلاس میں نوازشریف نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔۔
نوازشریف کا کہناتھا کہ ن لیگ کے امیدوار الیکشن میں بھرپور حصہ لیں ۔ انتخابی مہم میں عوام کو عمران خان کی حکومت میں ملک کو پہنچنے والے نقصانات سے آگاہ کیا جائے ، عمران خان کے دور میں ان کے گھر سےشروع ہونے والی کرپشن کا بھی عام کو بتایاجائے
نوازشریف کاکہناتھاکہ غیرجمہوری رویہ رکھنے والے عمران خان سے کوئی توقع نہیں رکھی جاسکتی