کراچی (امت نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کےمختلف اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں ووٹرز کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہدایت نامہ کے مطابق ووٹرز پولنگ ا سٹیشن پر اپنا قومی شناختی کارڈ لازمی ساتھ لائیں۔
ہدایت نامہ میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لئے بیلٹ پیپر گرین ہو گا، ٹاؤن اور میونسپل کمیٹی کے لئے نیلے بیلٹ پیپرز استعمال ہوں گے، ووٹرز اپنے ووٹ کی رازداری کا ہر حال میں خیال رکھیں۔