کراچی(امت نیوز)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ کراچی کا اگلا میئر جماعت اسلامی کا ہوگا
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نےکہا کہ پیپلزپارٹی کا میئر آیا تو شہر پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، ایم کیو ایم کے میئر کی کوئی توقع نہیں ، پی ٹی آئی نے کراچی میں عام انتخابات میں کامیابی کے باوجود کراچی کو کچھ نہیں دیا
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھاکہ ایم کیوایم کے دھڑوں کے متحد ہونے سےکچھ نہیں ہوگا ۔ان لوگوں کو متحد کرایا گیا، یہ خودنہیں ہوئے۔ اس سے پہلے بھی انہوں نے کبھی کوئی فیصلہ خود نہیں کیا
امیر جماعت اسلامی کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن سے بہت سے شکایتیں ہیں مگر کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کردار قابل تحسین ہے
انہوں نے امیدظاہر کی کہ انتخابات پرامن طریقے سے ہوں گے