وزیراعظم کے اعتمادکے ووٹ کیلئے ہمارے نمبر پورےہیں ،بلاول بھٹو

کراچی(امت نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کا کہا گیا تو ہم اپنے نمبر پورے کر کے دکھائیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتےہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ وفاق سے علیحدہ ہونا ایم کیو ایم کے حق میں نہیں ہوگا،

انہوں نے کہا کہ نظر نہیں آرہا کہ صدر وزیراعظم سے اعتماد کا ووٹ مانگیں اور اگر ایسی صورت حال ہوئی تو ہم اپنے نمبرز پورے کر کے دکھائیں گے

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار ہیں ۔ہر یونین کونسل میں اپنا نمائندہ کھڑا کیا ہے، حیدرآباد کا میئر پی پی سے ہوگا کراچی سے بھی میئر لانے کی خواہش ہے۔

۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب کے عوام کے لیے اچھا ہو گا کہ وہاں عمران خان کی حکومت ختم ہو جائے کیونکہ صوبے اور عوام کیلیے اس سے بہتر ہے کہ نگران حکومت ہوگی۔

پنجاب اور مستقبل کے عام انتخابات کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ شاید انتخابات میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ کریں