بونیر میں کار کھائی میں جاگری،2کمسن بہنوں سمیت3افرادجاں بحق

سوات(بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا کے ضلع بونیرمیں کار کھائی میں گرنےسے دو کمسن بہنوں سمیت تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے

حادثہ ضلع بونیر کے نواحی علاقے سرملنگ میں پیش آگیا۔

ریسکیو ترجمان ضلع بونیر کے مطابق ملاکنڈ کے علاقے درگئی سے مُلا یوسف جانے والی کار بریک فیل ہونے کی وجہ سے  گہری کھائی میں جاگری۔ جس کے نتیجے میں  دو بچیاں سات سال کی حرم عمر اور چھ ماہ کی اروان سمیت ایک معمر خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ تین افراد بائیس سالہ عطاء اللہ، آٹھ سالہ عدنان اور چار سالہ صدف زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق کار میں 6 افراد سوار تھے۔

حادثے کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 کی ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیمز موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ڈگر منتقل کردیا گیا