کراچی:ایف بی ایریا کے گھرمیں آگ لگ گئی،سامان اور دوموٹرسائیکلیں خاکستر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا کے ایک گھر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، حادثےمیں گھر کا سامان اور دو موٹرسائیکلیں جل گئیں

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ فیڈرل بی ایریان کے بلاک 19 کے ایک گھر میں لگی۔ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم گھر کا سامان اور دو موٹرسائیکلیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

فائر بریگیڈحکام نے آگ پر قابو پالیا ہے ، تاحال آگ لگنے کی وجوہات کاعلم نہیں ہوسکا