لودھراں ،زمین کےتنازع پر شدید فائرنگ  سے 4 افراد قتل

 

لودھراں( اُمت نیوز) لودھران میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ کاتبادلہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے ہیں
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ چک نمبر 34 ایم میں زمین پر قبضے کے تنازع پر پیش آیا ہے۔دوگروپوں میں شدید فائرنگ ہوئی جس سے 4افراد جاں بحق ہوئے
پولیس کا کہنا ہے کہ دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے او رشدید زخمی ہونے والے 4افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے پورے علاقے کو گھیرا میںلے لیا ہے اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔