دبئی (اُمت نیوز) سابق انگلش کوچ اینڈی فلاور نے کپتانی سے متعلق بابر اعظم کی حمایت کردی ہے۔
اینڈی فلاور کا کہنا ہے کہ بابر اعظم و ن ڈے ، ٹی 20 اور ٹیسٹ کا بہترین پلیئر ہے ۔انہیں تینوں فارمیٹ کا کپتان رہنا چاہیے۔
پاکستان سپر لیگ میں کپتانی کرنے والے شان مسعود سے متعلق سابق انگلش کوچ کا کہنا تھا کہ شان مسعود نے ملتان سلطانز ٹیم کی اچھی کپتانی کی ۔
سابق زمبابوے کرکٹر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں شان مسعود کو کچھ مفید مشورے دیئے ہیں،ان کے کھیل میں پہلے سے کافی بہتری آئی ہے۔
فرنچائز کوچنگ سے انجوائے کررہا ہوں۔ ابھی پاکستان ٹیم کی کوچنگ نہیں کرنا چاہتا ہوؒ