کراچی بلدیاتی انتخابات، 7اضلاع میں ووٹنگ آج ہوگی

کراچی ( امت نیوز) کراچی کے 7 اضلاع وسطی ، شرقی جنوبی ، غربی ، کیماڑی اور کورنگی ملیر میںبلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹنگ آج ہو گی۔
بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کراچی کے 25 ٹاؤنز کی 246 یوسیز میں ہوگی۔
چار ہزار990 پولنگ اسٹیشن بلدیاتی انتخابات کیلئے قائم کر دیئے ہیں۔جبکہ ڈویژن میں ایک ہزار 496 پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
کراچی ڈویژن میں دو سو چھتالیس UCمیں نو سو 84 وارڈز قائم ہیں
ضلع وسطی کے پانچ ٹائونز میں یوسیز کی تعداد پینتالیس ہے ،2076073 رجسٹرڈ ووٹر ز ہیں ، ایک ہزار دو سو63 پولنگ اسٹیشن میں تین ہزار 60کو انتہائی حساس قرار دیا گیا
ضلع شرقی کے پانچ قصبے میں 43 یونین کمیٹیز ہیں۔ 1454059ووٹر رجسٹر ڈ ہیں
ضلع شرقی کے 799 میں 599 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں، کورنگی کے چار ٹاؤنز کی  37 یوسیز میں1415091ووٹ رجسٹرڈ ہیں۔765 میں سے 318 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس جبکہ 447 کو حسا س دیا گیا ہے۔
اسی طرح ضلع غربی کے چھ سو39 پولنگ سٹیشنز میں سے ایک سو11 انتہائی حساس جبکہ پانچ سو 28 پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ہے، کیماڑی کے تین ٹاؤنز کی تعداد 32 ہے ۔
جبکہ اس میں رجسٹر ڈ ووٹرز کی تعداد 844851 ہے
ضلع ملیر میں چار سو97 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں  ایک سو 19 کو انتہائی حساس جبکہ تین سو78حکوساس قرار دیئے گئے ہیں،
ضلع جنوبی کے ٹاؤنز کی 26 یوسیز میں رجسٹرڈ ووٹر کی تعداد 995054 ہے۔چار سو 80 پولنگ اسٹیشن میں دو سو 24 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ دو سو56 حساس قرار دیئے گئے