کراچی ( اُمت نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں بلدیاتی انتخابات سے قبل 30پریذائیڈنگ افسر اچانک غائب ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کئی علاقوں میں عارضی طور پر الیکشن میٹریل کی منتقلی روک دی گئی ہےپولیس نے پریذائیڈنگ افسران کی تلاش شروع کردی ہے۔
پریذائیڈنگ افسران ڈیوٹیوں پر تاحال نہیں پہنچےپردوسرے افسران کی تعیناتی کے لئے ڈی آر اوز سے رابطہ کیا گیا ہے۔
پولنگ میٹریل کی منتقلی کے دوران مختلف علاقوں میں بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی ہے۔
پولیس چیف کا کہنا ہے کہ تین سے چار ہزار کی نفری مختلف محکموں سے لی گئی ہے۔ رینجر اور ایف سی کے اہلکار بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں