ایم کیو ایم کا بائیکاٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے،شرجیل میمن

کراچی (اُمت نیوز) ایم کیو ایم کی جانب سے الیکشن کے بائیکاٹ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئےوزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا بلدیاتی انتخابات سے بائیکاٹ کا فیصلے افسوسناک ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے بلدیاتی انتخابات سے بائیکاٹ کا فیصلہ جلد بازی میں کیا ، ایم کیو ایم کو منانے کی پوری کوشش کی گئی تھی۔ ہماری دلی خواہش تھی کہ ایم کیو ایم بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان نہ کرے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کو الیکشن  میں بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔