کراچی (اُمت نیوز) پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم والوں کے پاس الیکشن سے بائیکاٹ کرنے کیلئے یہ بہانہ اچھا ہے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےصدرپی ٹی آئی سندھ کے کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم تھا کہ ایم کیو ایم بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کرے گی۔ کیونکہ کے ایم کیو ایم کے پاس الیکشن لڑنے کیلئے کوئی امید وار ہے ہی نہیں
پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم والوںنے الیکشن میں دھاندلی کو جواز بنا کر انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
ہم نے پہلے کہہ چکے ہیں کہ یہ بائیکاٹ کردیں گے لیکن حکومت نہیں چھوڑیں گے۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نےبلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کے باعث الیکشن سے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا