شدید سردی، سکول میں ہنگامی چھٹیوں کا اعلان

بلوچستان(اُمت نیوز)صوبہ بلوچستان کےضلع چاغی میں شدید سردی ہونے سے سکول میں ہنگامی طور پر چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع چاغی میں گزشتہ روز2 بچے سکول میںسردی کی شدت برداشت نہ کرنے کی وجہ سے بے ہو ش ہوگئے تھے۔
اس واقعہ کے بعد محکمہ تعلیم نے سکولوں میں 3روز کی ہنگامی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شدید سردی کے باعث 2 بچے اسکول میں بے ہوش ہوگئے تھے۔
صوبہ بھر میں سردی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، سرحدی علاقے براپ چاہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،
دالبندین، نوکنڈی اور تفتان میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 اور 11 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔