اسلام آباد( اُمت نیوز)پاک نیوزی لینڈ سیریز کیلئے تعینات عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے اپنے الوداعی پیغام میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کو ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکبادپیش کرتا ہوں۔
کیویز بیٹر گلین فلپس کی شاندار بلے بازی کی بدولت نیوزی لینڈ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم جلد اپنی فارم میں واپس آئے گی۔فخر زمان اور محمد رضوان نے شاندار بلے بازی کی ۔
پی سی بی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے مجھے چیف سلیکٹر کی ذمہ داری سونپی ہے۔
امید کرتا ہوں کہ میں دلیرانہ فیصلوںسے مداحوں کی امیدوں پرپورا اترا ہوں گا۔میں کسی بھی مدد کیلئےہمیشہ حاضر رہوں گا