فردوس شمیم نقوی نے سولجر بازار یوسی وارڈ 4 میں پولنگ عمل متاثر کرنے کی کوشش کی۔فائل فوٹو
فردوس شمیم نقوی نے سولجر بازار یوسی وارڈ 4 میں پولنگ عمل متاثر کرنے کی کوشش کی۔فائل فوٹو

فردوس شمیم نقوی نےبیلٹ باکس کی سیل توڑدی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے مبینہ طورپر بیلٹ باکس کی سیل کھول دی جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن سے بے دخل کرنے کا حکم دیدیا۔

فردوس شمیم نقوی کی جانب سے بیلٹ بوکس کی سیل کھولنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی کو پولنگ سٹیشن سے بے دخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ یہ غیر قانونی حرکت اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔الیکشن کمیشن نے معاملے پر صوبائی الیکشن کمشنر سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

فردوس شمیم نقوی نے سولجر بازار یوسی وارڈ 4 میں پولنگ عمل متاثر کرنے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ کراچی کے 7 اضلاع کے 25 ٹاؤنز کی 246 یونین کونسلز کے 984 وارڈز میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔