مالیاتی ایمرجنسی ریاست کیلیے نقصان دہ ہوگی-فائل فوٹو
مالیاتی ایمرجنسی ریاست کیلیے نقصان دہ ہوگی-فائل فوٹو

کئی پولنگ اسٹیشن پرانتخابی سامان نہ پہنچ سکا

کراچی کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پرکئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی انتخابی سامان نہیں پہنچ سکا، مختلف پولنگ اسٹیشن پرانتخابی عملہ اور سامان نہ ہونے سے پولنگ کا عمل متاثر ہوا ہے۔

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 9 میں خواجہ اجمیر نگری تھانے کی پولیس موبائل میں پولنگ کا سامان لے کر گھومتی رہی۔خواجہ اجمیر نگری تھانے کی موبائل پولنگ کا سامنا لے کر لوگوں سے پتہ پوچھتی رہی۔

نیو کراچی میں یوسی فائیو پولنگ اسٹیشن20 نیو ایرا اکیڈمی میں قائم پولنگ اسٹیشن میں بھی ووٹنگ شروع نہ ہو سکی۔

پیپری میں ایک پولنگ اسٹیشن کا سامان دوسرے پولنگ اسٹیشن پر پہنچا دیا گیا۔پیپری پولنگ اسٹیشن پر پہنچنے والے بیلٹ پیپرز پر امیدوار کا نام ہی نہیں تھا۔

تحریکِ لبیک کے امیدوار کے احتجاج پر پولنگ کا عمل روکنا پڑا، دوسرے پولنگ اسٹیشن سے متعلقہ بیلٹ پیپرز آنے کے بعد پولنگ شروع ہوئی۔