لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے منحرف ارکان سے ملنے سے انکار کردیا،عمران خان نے منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت کردی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ اسد عمر کے سامنے پیش ہو کر وضاحت پیش کریں ۔
یاد رہے کہ فیصل چیمہ، مومنہ وحید اور خرم لغاری اعتماد کے ووٹ کے وقت ایوان سے غیر حاضر تھے ،ان ارکان کو پی ٹی آئی نے شوکاز نوٹسز جاری کرکے وضاحت طلب کی تھی ،منحرف ارکان نے اپنا موقف پیش کرنے کیلیے عمران خان سے رابطہ کیا تھا۔