کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اپنے ووٹرز کی سوچ پرآگے بڑھتی ہے،کراچی کے عوام نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے۔
بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد ایک بیان میں امین الحق نے کہا کہ ہم احتجاجاً الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے، کراچی کے عوام نے ایم کیو ایم کی آواز پر لبیک کہا ہے۔
امین الحق کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں دو سے تین فیصد ووٹ کاسٹ ہو رہا ہے، کراچی کے عوام جعلی حلقہ بندیوں کو مسترد کر کے ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں۔
وفاقی وزیر امین الحق نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے پُرامن طریقے سے بائیکاٹ کیا گیا۔