جماعت اسلامی یا پیپلزپارٹی کا میئر آئے گا،اگر پی ٹی آئی کو فائدہ ہوگا تو انہیں ہمارا شکریہ ادا کرنا چاہیے ۔
کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کے ساتھ رہنا ہے یا نہیں اس معاملے پر بات چیت ہو رہی ہے، ہمیں کسی کی نیت پر شکر نہیں کرنا چاہیے، پی ڈی ایم کا رویہ ٹھیک نہیں ، رابطہ کمیٹی میں سلسلہ مشاورت کا عمل چل رہا ہے ، میں نے اپنی رائے دی ہے اب وقت آ گیا ہے کہ ہم حکومت کا ساتھ چھوڑ دیں ۔
ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کاکہناتھا کہ حلقہ بندیوں سے جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور ہم کوفائدہ ہونا تھا،کراچی بہت بڑا شہر ہے، ایک میئر نہیں سنبھال سکتا،ان کاکہناتھا کہ یہ فیصلہ ہو چکا ہے ،جماعت اسلامی یا پیپلزپارٹی کا میئر آئے گا،اگر پی ٹی آئی کو فائدہ ہوگا تو انہیں ہمارا شکریہ ادا کرنا چاہیے ۔
فاروق ستار نے کہاکہ ایم کیو ایم نے 200 سے زائد امیدواروں کو کھڑا کیا تھا،ملک میں سیاسی اور معاشی بحران ہے ،پی ڈی ایم کے ساتھ رہنا ہے یا نہیں اس معاملے پر بات چیت ہو رہی ہے ، ہمیں کسی کی نیت پر شکر نہیں کرنا چاہیے، پی ڈی ایم کا رویہ ٹھیک نہیں، رابطہ کمیٹی میں سلسلہ مشاورت کا عمل چل رہا ہے ، میں نے اپنی رائے دی ہے اب وقت آ گیا ہے کہ ہم حکومت کا ساتھ چھوڑ دیں۔