ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو
ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو

پولنگ کے وقت میں اضافہ نہیں کیا جائے گا،الیکشن کمیشن

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پولنگ کے وقت میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، پولنگ کا وقت شام 5 بجے تک ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 5 بجے کے بعد پولنگ اسٹیشن میں موجود ووٹرز کو ووٹ ڈالنےکی اجازت ہو گی۔

ترجمان نے کہا کہ مرکزی کنٹرول روم اسلام آباد کل سے مسلسل مانیٹرنگ کر رہا ہے، تمام ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفسرز اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسرز سے رابطے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر شکایت اور مسئلے پر فوری ایکشن لیا جا رہا ہے، ابھی تک معمولی نوعیت کی شکایات ملی ہیں جنہیں بر وقت حل کر لیا گیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مرکزی کنٹرول روم اسلام آباد میں اب تک 16 شکایات درج کی جا چکی ہیں، درج شکایات میں سے 13 کا ازالہ کر دیا گیا، دیگر 3 پر کام کیا جا رہا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کنٹرول روم کل رات تک مسلسل کام کرتا رہے گا، تمام اضلاع میں پولنگ خوش اسلوبی سے جاری ہے۔