لاہور: پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد مسلم لیگ ن آج نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے مختلف ناموں پرغورکرے گی ۔
پارٹی ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں جسٹس(ر)خلیل الرحمان رمدے، سابق بیورو کریٹ ناصر مسعود کھوسہ کے ناموں پر بھی غور ہو گا، ذرائع کا مزید کہناہے کہ پارٹی کی جانب جسٹس جواد ایس خواجہ کے نام پر بھی غور کیا جائے گا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت نے سینئررہنماؤں سے نگران وزیراعلیٰ کیلیے مزید نام بھی طلب کرلیے ہیں،گورنر پنجاب نے پرویزالٰہی، حمزہ شہباز کو نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کیلیے خط لکھ رکھا ہے۔