اسلام آباد: صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل کیس میں سپشیل جے آئی ٹی نے دبئی میں تحقیقات کا آغازکردیا ہے،جے آئی ٹی دبئی سے معلومات جمع کرنے کے بعد کینیا جائے گی۔
صحافی ارشد شریف قتل کیس پر بنائی گئی سپیشل جے آئی ٹی نے دبئی میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ،جے آئی ٹی گزشتہ رات اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوئی تھی۔
5 رکنی جے آئی ٹی کی سربراہی ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اویس احمد کر رہے ہیں،جبکہ دیگرارکان میں حساس اداروں اور ایف آئی اے کے افسران بھی شامل ہیں۔سپیشل جے آئی ٹی مقتول ارشد شریف کے آخری دنوں کی ملاقاتوں اور رابطوں کی معلوما ت لے گی اور دبئی سے معلومات جمع کرنے کے بعد کینیا بھی جائے گی۔