ڈاکٹر رضوان کیخلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا، فائل فوٹو
ڈاکٹر رضوان کیخلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا، فائل فوٹو

اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت، قانون سے بالاتر ہے۔عمران خان

لاہور:تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت اور قانون سے بالاتر ہے۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں ہمارا مینڈیٹ کم کرنے کی کوشش ہوئی تو مزاحمت کریں گے۔ ہمارے لوگوں کو بلا کرکہا گیا کہ عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اس وقت ہم یا ڈیفالٹ ہیں یا آئی ایم ایف کا آپشن ہے، بہتر ہوگا ہم اس صورتحال میں آئی ایم ایف کی طرف چلے جائیں۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ وہ این آر او کے سوا ہر بات کے لیے تیار ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے ہمارے لوگوں کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے لیے کہا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت اور قانون سے بالاتر ہے، حالات تب بہتر ہوں گے جب اسٹیبلشمنٹ قانون کی بالادستی کے لیے کام کرے گی۔عمران خان نے کہا کہ اُمید ہے موجودہ آرمی چیف شفاف انتخاب کروائیں گے۔