کراچی کی یوسی 9 وارڈ 4 میں تحریک انصاف کے ایم پی اے راجہ اظہر کی چیئرمین اور جنرل کونسلر کے امیدواروں کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں مبینہ طور پر پولنگ کا عمل روکنے کی کوشش کی گئی تاہم وہاں موجود پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں کے شور شرابے پر یہ کوشش ناکام ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق کئی دیگر علاقوں میں بھی تحریک انصاف کے کارکن اور ذمہ دار اس قسم کی مداخلت کرتے رہے۔