کراچی(رپورٹنگ ٹیم)ایم کیوایم کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کراچی اور حیدرآباد کے عوام کے نام اپنےویڈیو پیغام میں کہا کہ کراچی حیدرآباد کے عوام نے ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر شہری سندھ پر قبضے کا منصوبہ ناکام بنادیا۔
کراچی حیدرآباد کے عوام کیلئے آج کا دن ایک خاموش ریفرنڈم ہے۔کراچی اور حیدرآباد کے لوگوں نے ایم کیو ایم کے حق میں اپنے گھروں میں بیٹھ کر جعلی الیکشن کی قلعی کھول دی۔
کراچی حیدرآباد کے عوام نے شہری سندھ کے حقوق پر غاصب لوگوں کو ایک بار پھر ناکام کردیا۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم جعلی حلقہ بندیوں اور ناقص ووٹر لسٹ کے خلاف پچھلے 6 ماہ سے ہر دروازے پر گئے۔آج ہم سب مل کر اس جعلی انتخابات کو ناکام بنایا۔