کراچی (رپورٹنگ ٹیم) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بلدیاتی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر صوبائی حکومت سندھ ، قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول سندھ پولیس، سندھ رینجرز، فرنٹیئر کانسٹبلری ، پاکستان آرمی اور وفاقی وزارت داخلہ کو مبارکباد دی ہے اور الیکشن عملے کے ساتھ مکمل تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ خاص طور پر سیکریٹری الیکشن کمیشن، سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن، صوبائی الیکشن کمشنر سندھ، چیف سیکریٹری سندھ ، آئی جی سندھ پولیس اور الیکشن کمیشن کے عملے کو احسن طریقے سے انتخابات منعقد کروانے پر مبارکباد دی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو جمہوریت کے لئے نیک شگن قرار دیا ہے۔