بلاول ہائوس میں آصف زرداری سے چودھری شجاعت کی ملاقات

لاہور(اُمت نیوز)بلاول ہائوس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف زرداری اور ق لیگ کے صدر چوہدری نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کےمطابق ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی ،ملاقات میں چوہدری شافع حسین اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین بھی شریک ہیں
ملاقات میں پنجاب کے عام انتخابات اور دیگر سیاسی صورتحال بھی زیر غور آئی ہیں
دونوں رہنماؤں اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو اس وقت سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہم سب کواکٹھے ہوکر معاشی حالات کو کنٹرول کرنا ہے۔
سیاست تب ہو گی جب پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی۔