کراچی (اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءامجد آفریدی اور پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی عدیل احمدکو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں پارٹی رہنمائوں کو پولنگ عملے سے بیلٹ پیپر چھیننے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
جبکہ ایم پی اے راجہ اظہار اور سابق رکن اسمبلی فہیم خان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ امجد آفریدی کو بلے پر ٹھپے لگانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتاری کے دوران ان سے ایک ووٹنگ بک بھی برآمد ہوئی ہے جس پر بلے کے نشان پر ٹھپے لگے دیکھائی دے رہے ہیں
پولیس نے امجد آفریدی کے اسلحے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف مقدمات بھی درج کیا جائے گا۔