کراچی (اُمت نیوز) قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ ایم پی اے عدیل احمد کو گرفتار کرنا قابل مذمت ہے۔
قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایم پی اے عدیل اور رابستان خان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ایم پی اے راجہ اظہر، سابق ایم این اے فہیم خان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ امجد آفریدی کو جھوٹے کیس میں گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔آئی جی سندھ، چیف سیکریٹری سندھ یہ وقت ہم بھولیں گے نہیں،
حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس ٹھپے لگانے اور پیپلزپارٹی مخالفین کو گرفتار کرنے میں مصروف رہی، پولیس سندھ حکومت کی درباری بن کر کام کررہی ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام بن کر جی حضوری میں مصروف ہیں،پیپلزپارٹی لسانی، فسادی اور آمروں کی جماعت ہے، جس دہشتگردی کا خدشہ تھا وہ دہشتگرد پیپلزپارٹی میں ہی موجود ہیں۔پیپلزپارٹی کے دہشتگردوں نے ہمارے اراکین، رہنماؤں اور کارکنان پر حملے کیے