الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ آج شام تک کراچی کی تمام یوسیز کے نتائج مکمل ہو جائیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کہا کہ کراچی میں 246 یوسیز ہیں، بلدیاتی الیکشن ایک بہت بڑی مشق ہے۔
اعجاز انور چوہان نے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز سے نتائج آراوز کے دفتر پہنچ رہے ہیں، یہ ایک گھمبیر معاملے ہے، ایک یوسی کا رزلٹ بنانے میں وقت لگتا ہے، ہر یوسی کے 4 وارڈز ہیں اور اوسط 20 پولنگ اسٹیشنز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک بھی پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ نہ آئے تو یوسی کا نتیجہ مکمل نہیں ہوتا، کمپیوٹرایکسل پر رزلٹ بن رہا ہے، ان انتخابات میں آرٹی ایس سسٹم کا استعمال نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ الیکشن میں بہت سارے مسائل اور چلینجز بھی ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن نے اپنی ذمے داری احسن طریقے سے نبھائی ہے۔
لیکشن کمشنر سندھ نے کہا کہ پولنگ کا وقت شام 5 بجے تک تھا، تاہم کئی پولنگ اسٹیشنز پر شام 6 بجے تک پولنگ ہوئی۔