بلدیاتی الیکشن کےنتائج مکمل ، جماعت پی پی سے صرف 7 نشستیں پیچھے

کراچی (امت نیوز)الیکشن کمیشن نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں تمام 235یوسیز کے نتائج جاری کردیئے ۔ جن کے مطابق جماعت اسلامی ،پیپلزپارٹی سے صرف سات نشستیں پیچھے رہی

پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 93نشستیں لےکرپہلے نمبر پر رہی، جبکہ جماعت اسلامی نے 86نشستیں حاصل کرکے دوسری پوزیشن پر حاصل کی ۔۔تحریک انصاف تیسرے نمبر پر رہی جس کی حاصل کردہ نشستوں کی تعداد 40 ہے

مسلم لیگ ن 7،آزاد امیدوار 3، جے یوآئی 3 ، تحریک لبیک2 ، مہاجر قومی موومنٹ ایک ایک یوسی جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

 

الیکشن کمیشن کےمطابق شہر کی 246 میں سے 235 یونین کمیٹیز پر انتخابات ہوئے ۔11 نشستوں پر امیدواروں کے انتقال کی وجہ سے انتخابات ملتوی ہوئے

اندرون سندھ کے بیشتر اضلاع میں پیپلز پارٹی چھائی رہی اور بیشتر نشستیں حاصل کرکے سرفہرست رہی۔ بلدیاتی انتخابات کے دوران، حیدرآباد، جوہی، سیہون، ٹھٹھہ، جامشورو، خیرپور ناتھن، مٹیاری، میہڑ، دادو، سجاول، بدین میرپور ساکرو، ماتلی و دیگر اضلاع کی یونین کمیٹیوں میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔

کراچی کی طرح حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج بھی موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور وہاں بھی پیپلز پارٹی کو سبقت حاصل ہے۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق حیدر آباد ضلع کی تین ہزار سے ایک سو ایک نشستوں میں سے پیپلز پارٹی ایک ہزار 34 نشستیں حاصل  کرکے سرفہرست ہے