پی ٹی آئی کے میئر کے امیدوار خرم شیر زمان کو شکست

کراچی: پی ٹی آئی  کے میئر کراچی کے امیدوار خرم شیر زمان یوسی کا الیکشن ہار گئے، کراچی کے علاقے صدر ٹاؤن کی یوسی 11 سے پیپلز پارٹی کے سید نجمی عالم  نے ان کو شکست دیدی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کی شکست سے پی ٹی آئی کو  بڑا دھچکا لگا ہے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق صدر ٹاؤن کی یوسی 11 سے پیپلز پارٹی کے سید نجمی عالم 2 ہزار 696 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے۔

خرم شیر زمان اسی علاقے سے گزشتہ دس سال سے ایم پی اے ہیں ،انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے میئر کا امیدوار بھی قرار دیا جا رہا تھا،خرم شیرزمان کی شکست پی ٹی آئی کی صفوں میں خاصی بےچینی کا باعث ہے۔