کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی کے میئر کیلیے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت کا کوئی اراداہ نہیں بلکہ ہم جماعت اسلامی سے بات کریں گے ۔
وزیر محنت سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے پیپلز پارٹی کراچی کی بڑی جماعت کے طور سامنے آئی ہے، پیپلز پارٹی نے کراچی میں عوام کے مسائل کے حل کیلیے کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ماضی میں بھی انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا،ہماری کوشش تھی کہ ایم کیو ایم انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان نہ کرے۔
سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ میئر کراچی کیلیے پی ٹی آئی کو چھوڑکرسب کیساتھ بات کرنے کیلیے تیار ہیں، کوشش کریں گے اپنا میئرلائیں۔