کراچی:جماعتِ اسلامی کراچی کے یوسی ون صفورا کے چیئرمین کے امیدوار حبیب الرحمٰن نے آر او پر نتائج تبدیل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
جماعتِ اسلامی کے یوسی ون صفور کے امیدوار حبیب الرحمٰن نے الزام لگایا ہے کہ یوسی ون ٹی ایم سی صفورا کا نتیجہ تبدیل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے دائر کی گئی درخواست میں کہا ہے کہ آر او آفس سے جاری کردہ نتیجہ فارم 11، 12 کے مطابق نہیں ۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ہم اس نتیجے کو تسلیم نہیں کرتے، فارم 11 اور 12 کے مطابق نتیجہ دوبارہ مراتب کیا جائے۔