نوازشریف تاحیات نااہل اور بھگوڑا ہیں، شہباز شریف نے ان کی ضمانت دی ان کےخلاف بھی کیس ہونا چاہیے۔ فائل فوٹو
نوازشریف تاحیات نااہل اور بھگوڑا ہیں، شہباز شریف نے ان کی ضمانت دی ان کےخلاف بھی کیس ہونا چاہیے۔ فائل فوٹو

پرویز الٰہی نے نگراں وزیراعلیٰ کیلیے 3 نام گورنر کو بھجوا دیے

لاہور:وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی نے گورنر پنجاب کو نگراں وزیراعلیٰ کیلیے 3 نام بھجوا دیے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور چوہدری پرویزالٰہی کی نگراں وزیراعلیٰ کے تقررکے معاملے پراہم ملاقات ہوئی تھی جس میں تین نام فائنل کیے گئے تھے،دونوں رہنماﺅں میں احمد نواز سکھیرا، ناصر محمود کھوسہ اور محمد نصیر خان کے ناموں پراتفاق ہوا تھا۔

وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے احمد نواز سکھیرا، ناصر محمود کھوسہ اور محمد نصیر خان کے نام نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے گورنر پنجاب کو بھجوا دیے ہیں ۔