اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا مداخلت کا بے نقاب کرنا قابل تعریف عمل ہے، فائل فوٹو
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا مداخلت کا بے نقاب کرنا قابل تعریف عمل ہے، فائل فوٹو

لطیف آفریدی قتل،سپریم کورٹ بارکا ملک بھر میں عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان

اسلام آباد:سابق صدر سپریم کورٹ بار لطیف آفریدی کے قتل کے بعد سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

سپریم کورٹ بار کے صدر عابد زبیری کا کہنا ہے کہ لطیف آفریدی کے بہیمانہ قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

دوسری جانب سندھ بار کونسل نے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر لطیف آفریدی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کل صوبے بھر کی عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

وائس چیئرمین سندھ بار کونسل نے کہا کہ حکومت وکلا کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔