ملزمان متاثرہ افراد سے موبائل فون اور نقد رقم لے گئے،فائل فوٹو
ملزمان متاثرہ افراد سے موبائل فون اور نقد رقم لے گئے،فائل فوٹو

جو بھی کراچی کا میئربنے رونادھونا نہ کرے،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(امت نیوز)وزیراعلیٰ سندھ نے کہاہے کہ کراچی کا میئر کوئی بھی بنے، صوبائی حکومت اس سے مکمل تعاون کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جو بھی میئر بنتا ہے اس سے یہی توقع کریں گے کہ وہ اختیارات کا رونا دھونا نہ کرے ،قانون میں بھی جو بھی اختیارات ہیں وہ دیں گے

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ نےکل کے بلدیاتی انتخابات انتہائی پرامن رہے، امن و امان کے کچھ مسائل تھے لیکن ہم نے حل کیے، پورے الیکشن میں مجموعی طور پر 13 واقعات ہوئے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی پرکراچی سمیت سندھ کے لوگوں سے اظہارتشکر کیا اور امید ظاہر کی کہ  کراچی میں 235 میں سے100سےزائد سیٹیں ملیں گی

انتخابی نتائج میں تاخیر پرکہا کہ  اس بار کوئی آر ٹی ایس نہیں تھا، کمپائلیشن مینول ہے اور ٹریننگ کا فقدان تھا، نتائج میں تاخیر پر ہمارے امیدواروں کو بھی شکایات تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی کراچی کا میئر بنتا ہے وہ رونا دھونا نہ کرے، ہم نے ٹاؤنز بنائے ہیں ان کو اختیارات ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ سے آخری وقت تک کہا کہ انتخابات لڑیں، الیکشن میں بائیکاٹ کے نتائج پیپلزپارٹی آج تک بھگت رہی ہے، ایم کیو ایم کا اپنا فیصلہ تھا