لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بعد ق لیگ کے رہنماؤں کی بھی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔
مبینہ آڈیو میں مسلم لیگ ق کے رہنما حسین الہیٰ اور چوہدری وجاہت سیاسی جوڑ توڑ اور وزیراعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کی صورت میں حکمت عملی پر مشاورت کررہے ہیں۔
آڈیو میں ق لیگی رہنما کو سنا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کيلئے 173 ووٹ درکار ہوں گے۔ چوہدری وجاہت حسين کہتے ہیں کہ مونس الہیٰ قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ہیں، ان کے پاس 3 (ووٹ) ہيں اور 2 ہم ہيں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 16 دسمبر کو عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور نگران بنی گالہ انعام خان کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھیں۔ آڈیو میں بشریٰ بی بی تحائف کی تصاویر کے بارے میں گفتگو کررہی تھیں۔