کراچی(امت نیوز)ترجمان الیکشن کمیشن قرۃ العین نے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کی تیاری میں تاخیر کی تردید کی ہے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ نتائج اپنے وقت پر تیار ہورہے ہیں
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ 2015 کے الیکشن کے نتائج آنے میں تین دن لگے تھے۔ عام انتخابات سے بلدیاتی انتخابات کا موازنہ نہ کیا جائے
ترجمان نے کہا کہ عام انتخابات میں آر او کے پاس صرف ایک فام ہوتا ہے جبکہ بلدیاتی انتخابات میں اس کے پاس کئی فام ہوتے ہیں۔
قرۃ العین نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ایک آر او کے پاس عام انتخابات کے پچیس سے تیس آر او جتنا کام ہوتا ہےاس وجہ سے کچھ وقت لگتا ہے
انہوں نے کہا کہ یہ کہناکہ نتائج کی تیاری میں وقت لگ رہا ہے بالکل غلط ہے ۔ بلدیاتی انتخابات کے نتائج وقت پرتیار ہورہے ہیں