فردوس شمیم کے خلاف بیلٹ باکس کی سیل توڑنے پر مقدمہ درج

کراچی(امت نیوز)پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے خلاف بیلٹ باکس کی سیل توڑنے کےالزام میں سولجر بازار تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا

مقدمہ پریزائڈنگ افسر آصف علی کوریجو کی مدعیت میں درج کرایا گیا

الیکشن کمیشن نے بھ ییو سی 2  تحصیل میونسپل کمیٹی جناح میں رکن صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس لیتے ہوئے اس غیرقانونی حرکت اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا تھا

فردوس شمیم نقوی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پولنگ اسٹیشن میں بیلٹ باکس کی سیل توڑنے کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پولنگ اسٹیشن میں صبح سے کوئی بھی عملہ موجود نہیں، ایک کمرے میں 5 باکس رکھے ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن کی طرف سے کوئی خاتون عملہ موجود نہیں

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پریزائیڈنگ افسر کی کوئی تربیت نہیں، تمام باکس کی سیل کُھلی ہے